خاتون ڈی ایس پی نے بزنس مین سے کروڑوں ہتھیا لئے

0
387

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان اور خوبصورت خاتون پولیس افسر نے ایک بزنس مین کو محبت کے جال میں پھنسا کر اس کے کروڑوں روپے ہتھیالیے۔ رائے پور کی ڈی ایس پی کلپنا ورما نے بزنس مین دیپک ٹنڈن سے تعلقات بڑھائے اور اسے اپنی محبت کا یقین دلایا۔ بزنس مین ان باتوں سے متاثر ہو کر کلپنا ورما کو دو کروڑ روپے نقد، قیمتی ہیرے کی انگوٹھی، سونے کے زیورات، گاڑی اور رائے پور میں واقع اپنا ہوٹل بھی اپنے نام کروا بیٹھا۔

بعد میں جب خاتون افسر اچانک غائب ہوگئیں تو بزنس مین کو شک ہوا اور اس نے تھانے میں شکایت درج کرادی۔ دوسری طرف کلپنا ورما نے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ محبت نہیں بلکہ کاروباری تنازع کا ہے اور انہیں بلاوجہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم اب تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا