اسلام آباد میں فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق،1 زخمی

0
537

اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ محلہ راجگان میں پیش آیا، جہاں تین لڑکیاں فائرنگ سے زخمی ہوئیں تاہم ان میں سے دو خواتین بعد میں اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق خواتین کی عمریں 30 اور 35 سال ہیں۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا