بھارتی پروپیگنڈے کا جواب، پاکستان کا میرا لیاری کے نام سے فلم ریلیز کرنے کا اعلان

0
670

بھارت کی فلم دھرندھر کے ذریعے لیاری کے خلاف پروپیگنڈے کے جواب میں پاکستان نے میرا لیاری کے نام سے فلم ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سندھ حکومت نے فلم کی تیاری میں معاونت فراہم کی ہے اور یہ فلم جنوری کے پہلے ہفتے میں ریلیز کی جائے گی۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ فلم کو بین الاقوامی سطح پر ریلیز کیا جائے گا اور یہ لیاری کا حقیقی چہرہ پیش کرے گی۔ ان کے مطابق بھارتی فلم دھرندھر پاکستان اور خاص طور پر لیاری کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہی ہے، جبکہ لیاری تشدد نہیں بلکہ ثقافت، امن، صلاحیت اور حوصلے کی علامت ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ فلم میرا لیاری امن، خوشحالی اور فخر کی جھلک دکھائے گی اور بھارت فلموں کے ذریعے اپنی ناکامی کو چھپا نہیں سکتا۔ خیال رہے کہ بھارتی پروپیگنڈا فلم دھرندھر میں رنویر سنگھ، اکشے کھنہ، آر مدھون، ارجن رام پال اور سنجے دت نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا