غزہ میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور آج ایک فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ حملہ ایک کار پر کیا گیا جس کا مقصد حماس کے اہم عسکری کمانڈر رعد سعد کو نشانہ بنانا تھا، جن کی موجودگی کی اطلاع اسرائیلی انٹیلی جنس نے دی تھی۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ غزہ سٹی میں اس فضائی حملے میں رعد سعد کو نشانہ بنایا گیا۔ بیانات میں کہا گیا کہ رعد سعد حالیہ مہینوں میں حماس کے لیے اسلحے کی تیاری اور بحالی کی سرگرمیوں میں سرگرم رہے۔ ابتدائی طور پر ان کی شہادت کی تصدیق نہیں کی گئی تھی، تاہم اب تصدیق کر دی گئی ہے کہ شہید ہونے والے رعد سعد ہی ہیں۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ سٹی کے مغربی علاقے میں یہ حملہ ہوا جس میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے۔ یہ فضائی حملہ جنگ بندی لائن کے علاقے میں کیا گیا جو اب بھی حماس کے کنٹرول میں ہے اور اس کے ذریعے غزہ میں جاری سیز فائر کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔
غزہ میں حالیہ مہینوں کے دوران اسرائیلی کارروائیوں میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں اور یہ حملہ اسی سلسلے کی ایک کڑی سمجھا جا رہا ہے۔ تاحال حماس کی جانب سے رعد سعد کی شہادت کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔






