اسلام آباد: حکومت نے یوٹیوبر عادل فاروق راجہ پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عادل فاروق راجہ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ وفاقی کابینہ نے بھی اس پابندی کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عادل فاروق راجہ کے خلاف کارروائی ریاست مخالف سرگرمیوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے پر کی گئی۔ یہ اقدام انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی شق گیاہEE کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ریاست کے خلاف مواد پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی جاری رہے گی۔






