انڈر 19 سہہ ملکی سیریز ،پاکستان نے افغانستان کو 1 وکٹ سے ہرا دیا

0
337

ہرارے: انڈر 19 سہہ ملکی سیریز میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان کی انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 226 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ افغانستان کی جانب سے عثمان نے 75 جبکہ کپتان محبوب خان نے 49 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی طرف سے عثمان خان نے چار، محمد صیام اور دانیال علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور کپتان فرحان یوسف کے 65 رنز کے سوا کوئی بیٹر زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔ ایک موقع پر پاکستان کی 9 وکٹیں 201 رنز پر گر چکی تھیں، تاہم وکٹ کیپر بیٹر حمزہ ظہور نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔

حمزہ ظہور نے پہلے دانیال خان کے ساتھ 36 رنز کی اہم شراکت قائم کی اور پھر آخری لمحات میں دباؤ کا شاندار مقابلہ کیا۔ انہوں نے صرف 51 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 68 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی اور تین گیندیں قبل پاکستان کو کامیابی دلائی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا