ڈنڈے، راڈ مار کر مسلم مزدور کو قتل کر دیا گیا

0
518

اُڑیسہ، بھارت: ہندو انتہا پسندوں کے مشتعل ہجوم نے مغربی بنگال کے رہائشی مزدور جیول شیخ کو اس کے آدھار کارڈ کی بنیاد پر شناخت کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق واقعہ ضلع سمبلپور میں پیش آیا، جہاں جیول شیخ ایک ہوٹل پر چائے پی رہا تھا کہ مقامی افراد نے اسے بیڑی مانگی اور اس کے آدھار کارڈ کے ذریعے آبائی علاقے کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ حملہ آوروں نے الزام لگایا کہ وہ بنگلادیشی ہے، حالانکہ جیول شیخ نے بتایا کہ وہ مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد کا رہائشی ہے۔

ساتھی مزدور پلتو شیخ نے بھی کوشش کی کہ جیول کی درست شناخت کی وضاحت کی جائے، لیکن مشتعل ہجوم نے اس پر ڈنڈوں اور راڈوں سے حملہ کر کے شدید زخمی کردیا۔ جیول شیخ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ انتقال کرگیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا