ایران میں احتجاج 26 صوبوں کے 78 شہروں تک پھیل گیا

0
134

ایران میں جاری احتجاجی مظاہرے 26 صوبوں کے 78 شہروں تک پھیل گئے ہیں، جہاں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے۔

انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے خبر رساں ادارے ایچ آر اے این اے کے مطابق فائرنگ کے مختلف واقعات میں 50 سے زائد مظاہرین زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے اب تک 990 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سخت سکیورٹی اقدامات، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی اضافی نفری کی تعیناتی کے باوجود احتجاجی مظاہرے مسلسل پھیل رہے ہیں۔ ایران میں جاری احتجاج نویں روز میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ جامعات کے طلبہ بھی احتجاجی سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں شریک ہیں۔

ایچ آر اے این اے کے مطابق احتجاج کو قابو میں لانے کے لیے پولیس اور سکیورٹی فورسز نے فائرنگ، آنسو گیس کے استعمال اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سہارا لیا، تاکہ مظاہروں کے دائرہ کار کو مزید وسیع ہونے سے روکا جا سکے۔

ادھر حکومت نے عوامی دباؤ کم کرنے کے لیے اعلان کیا ہے کہ شہریوں کو آئندہ چار ماہ تک ماہانہ سات ڈالر الاؤنس دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والوں کے جائز مطالبات تسلیم کیے جانے چاہئیں، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر ملکی عناصر کی سازشوں کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا