معرکہ حق کے بعد طیاروں کے آرڈرز، جلد آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتے: خواجہ آصف

0
640

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں ہمارے جہاز ٹیسٹ ہوگئے۔انہوں نے کہا معرکہ حق کے بعد پاکستان کو اتنے آرڈر مل رہے ہیں کہ چھ ماہ میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ سکیں گے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا پاک بھارت جنگ میں پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا۔انہوں نے کہا مودی کو پھینٹی پڑی، نریندر مودی کی نہ ملک میں عزت رہی نہ ہی بیرون ملک ساکھ باقی رہی۔

وزیر دفاع نے کہا پاک بھارت جنگ کے دوران بھارت نے امریکا اور چین دونوں سے رابطہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا اگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو پاکستان ویسا ہی جواب دے گا جیسا مئی 2025 میں دیا گیا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا پاکستانی فوج کا لوہا پوری دنیا مانتی ہے اور جنگ کے بعد بھارت کا اعتماد ختم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کامیابی کے بعد جہازوں کے اتنے آرڈر مل رہے ہیں کہ معیشت خود کھڑی ہونے کی طرف جا رہی ہے۔وزیر دفاع نے کہا پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، بھارت کسی ایڈونچر کی پوزیشن میں نہیں۔

ان کا کہنا تھا افغان طالبان اور ٹی ٹی پی قابل اعتبار نہیں اور یہ بھارت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔خواجہ آصف نے الزام لگایا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے لوگ ٹی ٹی پی کو بھتہ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا وینزویلا کے صدر کا اغوا اور ٹرائل کوئی اچھا شگون نہیں ہے۔وزیر دفاع نے کہا دنیا کا موسٹ وانٹڈ کرمنل نیتن یاہو ہے، اگر امریکا انسانیت کا دوست ہے تو اسے گرفتار کرے۔انہوں نے مزید کہا ایران کے معاملے پر نیتن یاہو نے امریکا کو بے وقوف بنایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا