شہباز شریف کا پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے گرین سگنل، سپیکر کے ذریعے بات چیت کی پیشکش

0
605

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو مذاکرات کیلئے باضابطہ اجازت دے دی ہے۔

حکومتی وفد سپیکر کی درخواست پر مذاکرات کیلئے تیار ہے جبکہ حکومت صرف منتخب نمائندوں سے بات چیت کرے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر منتخب نمائندوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے اور مؤقف واضح رکھا گیا ہے۔

سپیکر آفس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے کسی رہنما نے اب تک باضابطہ طور پر رابطہ نہیں کیا۔

سپیکر نے پارلیمانی کمیٹی برقرار رکھی ہے اور اپوزیشن کی رضامندی پر اجلاس بلانے کا عندیہ دیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر کی دعوت کے باوجود اپوزیشن نے تاحال ان سے رابطہ نہیں کیا۔

وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا مذاکرات ملکی بہتری کیلئے ضروری ہیں مگر پی ٹی آئی کو سنجیدگی دکھانا ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا