اپوزیشن سے بات چیت اور جمہوری عمل کے فروغ کیلئے حکومت تیار ہے، رانا ثناء اللہ

0
566

لاہور: مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے کہا حکومت اپوزیشن کے ساتھ سیاسی ڈائیلاگ کیلئے تیار ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا ڈی جی آئی ایس پی آر واضح کرچکے ہیں کہ فوج کا مینڈیٹ سیاسی مذاکرات نہیں۔انہوں نے کہا سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات ان ہی کا اختیار ہیں اور حکومت جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا اب پی ٹی آئی کی صوابدید ہے کہ وہ مذاکرات کرے یا سڑکوں کی سیاست کو ترجیح دے۔ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے بجائے سٹریٹ موومنٹ اور 9 مئی جیسی صورتحال چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا انارکی اور افراتفری بانی پی ٹی آئی کے ایجنڈے کا حصہ ہے جو اب سب پر واضح ہوچکا ہے۔رانا ثناء اللہ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بانی کے کہنے پر ادھر ادھر دوڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی پہیہ جام ہڑتال بری طرح ناکام ہوگی اور عوام اسے مکمل طور پر مسترد کریں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کے پی حکومت کا افغانستان سے متعلق مؤقف غیر ذمہ دارانہ اور قومی مفادات کے خلاف ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا