قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی: محسن نقوی

0
645

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھیجنے یا نہ بھیجنے کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی سی بی حکومت کے فیصلے کا پابند ہے اور ہمارا مؤقف وہی ہوگا جو حکومت کا ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کا انتظار ہے، فیصلہ اُن ہی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم آئی سی سی کے ماتحت نہیں بلکہ اپنی حکومت کے تابع ہیں۔ کوئی ایک ملک کسی دوسرے ملک کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔ آئی سی سی اجلاس میں بھی مؤقف اختیار کیا تھا کہ دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اگر حکومت کہتی ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں نہیں کھیلے گی تو پھر وہ کسی اور ٹیم کو شامل کر لیں۔ ہمارے پاس پلان اے، بی اور سی موجود ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کی اجازت دی جا سکتی ہے تو پھر بنگلادیش کو کیوں نہیں؟ بنگلادیش کی صورتحال بھی پاکستان اور بھارت جیسی ہے اور اسے ہر صورت ورلڈ کپ میں شامل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ فراڈ ہوا ہے، اگر وہ رابطہ کریں گے تو مسائل حل کیے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا