لاہور: ہوٹل میں آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق

0
495

لاہور کے ایک کثیر المنزلہ ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ 275 سے زائد مہمانوں اور عملے کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

ریسکیو پنجاب کے ترجمان فاروق احمد نے بتایا کہ ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں آج دوپہر 12:25 بجے انڈیگو ہوٹل سے فائر کال موصول ہوئی، جس پر فوری طور پر سرچ اور ریسکیو ٹیمیں روانہ ہوئیں۔

ریسکیو آپریشن میں 27 ایمرجنسی گاڑیوں اور 80 اہلکاروں و افسران نے حصہ لیا۔

زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 37 سالہ مبین، 18 سالہ علی، 22 سالہ راشد، 60 سالہ رفیق، 21 سالہ عدنان، 34 سالہ شاہد، 20 سالہ مقدس، 40 سالہ پترس اور 45 سالہ شاہین بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عمران (30 سال)، شہریار (25 سال) اور ریاض (40 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔

ریسکیو ٹیم کے ایک رکن، فائر ریسکیور محمد یوسف، کی طبعیت اچانک خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔

فاروق احمد نے بتایا کہ ہوٹل میں 19 منزلیں ہیں، بشمول 3 بیسمنٹ، اور پلازے کا رقبہ 4 کنال ہے۔ بیسمنٹ ون شدید متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرچ اور ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، اور اس دوران سیکریٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر موقع پر موجود رہ کر آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا