اسپین نے ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے صاف انکار کر دیا

0
452

دیگر یورپی ممالک کی طرح اسپین نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بنائے گئے غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے یورپی یونین کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن اسے قبول نہیں کر سکتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ امن بورڈ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ غلط فہمی اور اقوام متحدہ کے دائرہ کار سے باہر کر رہا ہے۔ سانچیز نے یہ بھی کہا کہ بورڈ میں فلسطینی اتھارٹی کو شامل نہیں کیا گیا، حالانکہ سب سے زیادہ حق فلسطینی عوام کا ہے۔

اسپین کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی عوام نے خود کرنا ہے، نہ کہ کسی بیرونی بورڈ کے ذریعے۔

یاد رہے کہ اسپین کی طرح فرانس، ناروے، برطانیہ اور کینیڈا نے بھی ٹرمپ کے بورڈ میں شمولیت سے انکار کیا یا محتاط رویہ اختیار کیا۔ یورپی یونین نے بھی بورڈ کے اسٹریکچر اور طاقت کے ارتکاز پر تشویش ظاہر کی ہے اور اس کے اقوام متحدہ کے معیارات کے خلاف جانے کے خدشات کا ذکر کیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے تحت صدر ٹرمپ نے غزہ کے امور مملکت کو چلانے کے لیے بورڈ آف پیس تشکیل دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا