وادی تیراہ میں خفیہ آپریشنز جاری، کے پی حکومت غلط بیانی نہ کرے: عطا تارڑ

0
103

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں خفیہ بنیادوں پر آپریشنز جاری رہتے ہیں، اس حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کو غلط بیانی سے گریز کرنا چاہیے۔

پنجاب کے شہر کوٹ مومن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت نے وادی تیراہ سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈے کا نوٹس لیا ہے، جبکہ رضاکارانہ نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقے سے انخلاء کو فوج سے جوڑنا حقائق کے منافی ہے، علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشنز جاری رہتے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کو صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دینی چاہیے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ صوبائی حکومت فرانزک لیبارٹری قائم کرے اور عوامی فلاح کے منصوبے شروع کرے، احتجاج کی کالز سن سن کر عوام تھک چکے ہیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ علاقے کو خالی کرانے سے متعلق غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا