کراچی: پولیس کا جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس پر دھاوا، ایم پی اے سمیت متعدد رہنما گرفتار

0
786

پولیس نے جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر مسلم پرویز، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق اور دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے 8 فروری کے عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر عوامی پریس کانفرنس کا اعلان کیا گیا تھا۔ پولیس نے پریس کانفرنس کے لیے لگایا گیا ٹینٹ اکھاڑ دیا اور جیسے ہی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو شروع کی، انہیں روک دیا گیا۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران ہی متعدد رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ پولیس نے الیکشن کمیشن آفس کے اطراف واقع دکانیں اور ہوٹل بھی بند کروا دیے۔

گرفتار ہونے والوں میں جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر مسلم پرویز، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، امرائے اضلاع سفیان دلاور، مدثر حسین انصاری اور دیگر ذمہ داران شامل ہیں۔ جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کو آزادی اظہار رائے پر قدغن قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا