یوٹیلیٹی بل زیادہ آنے پر نوجوان کی مبینہ خودکشی، تحقیقات جاری

0
774

تھانہ پیرودھائی کے علاقے گلی لوہاراں میں 22 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت فاروق خان کے نام سے ہوئی ہے، جس نے مبینہ طور پر شہ رگ پر چھری پھیر کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔

علاقے میں یہ اطلاع گردش کر رہی ہے کہ نوجوان نے یوٹیلیٹی بل زیادہ آنے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔

ایس ایچ او پیرودھائی کے مطابق بظاہر خودکشی کا واقعہ ہے، تاہم اصل محرک جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں صورتحال واضح کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا