واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایک اہم ٹویٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کر دی، جس کے بعد یہ معاملہ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ایران نے 20 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران روزانہ کی بنیاد پر دو پاکستانی جہازوں کو اس اہم بحری راستے سے گزرنے کی اجازت دے گا۔
یہ پیش رفت ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں نہایت اہم سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کی ایک انتہائی اہم گزرگاہ ہے۔
حالیہ جنگی صورتحال کے باعث اس راستے پر سخت نگرانی اور پابندیاں عائد تھیں، جس کے نتیجے میں عالمی تجارت اور توانائی کی فراہمی متاثر ہو رہی تھی۔






