ہائی کورٹ ججز کے تبادلوں پر جوڈیشل کمیشن اجلاس نہ بلانے کی وجوہات سامنے آگئیں

0
401

ہائی کورٹ ججز کے تبادلوں کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس نہ بلانے کی وجوہات واضح کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان، یحییٰ آفریدی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلوں سے متعلق معاملے پر اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں کئی آئینی اور انتظامی پیچیدگیاں موجود ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کے تبادلوں کا معاملہ زیر غور تھا، تاہم اس پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس کے مطابق اگر اسلام آباد ہائی کورٹ سے ججز کو سندھ ہائی کورٹ منتقل کیا جاتا ہے تو اسلام آباد ہائی کورٹ میں صوبہ سندھ کی نمائندگی ختم ہو سکتی ہے۔

مزید برآں، چیف جسٹس نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ اگر آدھے سے زیادہ ججز کا تبادلہ کر دیا گیا تو عدالت میں کئی نشستیں خالی ہو جائیں گی، جس سے نہ صرف عدالتی نظام متاثر ہوگا بلکہ غیر یقینی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ ججز کے تبادلوں کی واضح وجوہات فراہم نہیں کی گئیں، جس کی بنیاد پر فیصلہ کرنا مشکل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا