کراچی کی خستہ حال سڑکیں، قومی کرکٹر بھی بول اٹھیں

0
452

کراچی میں سڑکوں کی ابتر حالت نے شہریوں کے ساتھ ساتھ قومی سطح کے کھلاڑیوں کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے، جس پر اب نمایاں شخصیات بھی کھل کر بات کر رہی ہیں۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ آخر ان مسائل کا حل کب نکالا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں فاطمہ ثناء کو معروف سماجی رہنما ظفر عباس سے گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں انہوں نے براہ راست سوال کیا کہ کراچی کی سڑکیں کب ٹھیک ہوں گی۔

اس پر ظفر عباس نے جواب دیا کہ وہ اس مسئلے پر پہلے بھی آواز اٹھا چکے ہیں، تاہم اب اس کا حل کراچی کے عوام اور متعلقہ اداروں کو مل کر نکالنا ہوگا۔

واضح رہے کہ شہر میں سڑکوں کی خراب حالت کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ جگہ جگہ گڑھے، ٹریفک جام اور حادثات روزمرہ کا معمول بنتے جا رہے ہیں، جس نے عوام کی زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا