پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک دفعہ پھر بڑا اضافہ

0
335
Refueling the car at a gas station fuel pump. Man driver hand refilling and pumping gasoline oil the car with fuel at he refuel station. Car refueling on petrol station. Fuel pump at station

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کے اثرات مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر بڑھا کر 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات انہی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے اثرات مقامی سطح پر بھی منتقل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے حتیٰ ممکن عالمی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ خود برداشت کیا، تاہم موجودہ صورتحال میں قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ خطے میں جلد استحکام آئے گا جس کے بعد عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا