امریکا ایران کشیدگی میں پاکستان کا کردار اہم، وزیراعظم شہباز شریف

0
458

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان نے خطے اور دنیا میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ کوششیں اب بھی جاری ہیں۔

بین الاقوامی پیغامِ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کی قیادت پاکستان کی دعوت پر اسلام آباد آئی، اور 1979 کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت ایک ساتھ بیٹھی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی امن مذاکرات میں بھرپور کردار ادا کیا، جبکہ پاکستان آئندہ بھی خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کے پروجیکٹ فریڈم روکنے کے اقدام کو جراتمندانہ قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امید ہے جاری بات چیت دیرپا امن میں تبدیل ہوگی اور خطے میں استحکام آئے گا، جبکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے گا۔

انہوں نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیں، اور واضح کیا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا