کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، 20 سے زائد افراد زخمی

0
323

کوئٹہ: کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکے کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر ہوا، جس کی شدت سے اطراف کی عمارتوں کی کھڑکیاں اور شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ٹرین کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے بعد پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد شہر کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال اور سنڈیمن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان کے معاون برائے میڈیا امور بابریوسفزئی نے کہا ہے کہ دھماکے کے بعد تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جائے وقوعہ کے قریب جمع نہ ہوں۔ حکام کے مطابق علاقے کو آمدورفت کیلئے بند کرکے ریسکیو آپریشن جاری رکھا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا