ملک کو مضبوط بنانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، صدر آصف علی زرداری

0
607

مورو: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے اور ملک کو مزید مستحکم بنائیں گے۔

مورو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو ایک ہفتے کی جنگ میں سبق سکھایا اور جب بھارتی جہاز گرائے گئے تو ان کی عقل ٹھکانے آگئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو میڈیا پر نہیں دکھایا جاتا، جبکہ بھارتی حکومت سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہو چکی ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ قومی اتحاد اور مضبوط ادارے ہی پاکستان کی طاقت ہیں اور سب کو ملک کی ترقی و استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا