حویلی: آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں رکشہ کھائی میں گرنے کے افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
آزاد کشمیر پولیس کے مطابق حادثہ ضلع حویلی کے علاقے خورشید آباد میں پیش آیا، جہاں ابتدائی طور پر 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے مزید 5 افراد دورانِ علاج دم توڑ گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 7 تک پہنچ گئی۔
افسوسناک واقعے پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ضلع حویلی میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔






