آج کا معاملہ سکیورٹی کی وجہ سے ہوا، اسد قیصرکو روکنا ہوتا تو اور بھی بہت طریقے تھے: طلال چوہدری

0
365

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسد قیصر سے متعلق پیش آنے والا معاملہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہوا، اگر انہیں روکنا مقصود ہوتا تو اس کے لیے دیگر طریقے بھی موجود تھے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ گلگت بلتستان کے انتخابات پر کسی قسم کا سوال اٹھے، کیونکہ مسلم لیگ (ن) وہاں مضبوط پوزیشن میں ہے اور اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک بین الاقوامی ٹیم راولپنڈی میں موجود ہے، جس کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد دونوں شہروں میں ہائی الرٹ نافذ ہے۔ ان کے بقول راولپنڈی میں ساڑھے سات ہزار جبکہ اسلام آباد میں بھی ہزاروں سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ صورتحال مکمل طور پر سکیورٹی انتظامات کا نتیجہ تھی اور کسی سیاسی رہنما کو روکنا حکومت کا مقصد نہیں تھا۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ اگر کسی شخص کو فضائی سفر سے روکنا مقصود ہو تو اس کے لیے دوسرے طریقہ کار بھی موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے ممکنہ شکست کے خدشے کے باعث سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا