گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

0
398

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے گلگت بلتستان میں آزاد، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس کو خط ارسال کر دیا ہے۔

خط میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول سے متعلق تشویشناک اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جن کے مطابق ایک سیاسی جماعت کی انتخابی سرگرمیوں، جلسوں اور قیادت کی نقل و حرکت پر غیر ضروری پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

سہیل آفریدی نے سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کی مبینہ ہراسانی، گرفتاریوں اور قانونی سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال انتخابی عمل کی شفافیت اور ساکھ کو متاثر کر سکتی ہے۔

خط کے مطابق آئین پاکستان ہر سیاسی جماعت اور شہری کو آزاد، منصفانہ اور غیر جانبدار انتخابات میں شرکت کا حق دیتا ہے، جبکہ جمہوری اصولوں اور آئینی ضمانتوں سے انحراف ناقابل قبول ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ آزاد اور شفاف انتخابات کیلئے متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں، سیاسی کارکنوں اور جماعتی قیادت کے خلاف غیر قانونی ہراسانی اور گرفتاریوں کا نوٹس لیا جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کو بلا رکاوٹ انتخابی مہم چلانے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے اپنے خط میں مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی، جمہوری اصولوں کے تحفظ اور عوامی اعتماد کی بحالی کیلئے عدالتی رہنمائی ناگزیر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا