شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 27 دہشتگرد ہلاک

0
219

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نےگزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران میرعلی اور میران شاہ میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں پرکارروائیاں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلوں میں فتنہ الخوارج کے27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، یہ عناصر متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور بےگناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے میران شاہ میں ممتاز شخصیت شہید ملک سیف اللہ داوڑ کی ٹارگٹ کلنگ کا بدلہ بھی لے لیا گیا، اس گھناؤنے جرم کے مرتکب عناصر کو انجام تک پہنچادیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں چھپے مزید خوارج کے خاتمےکے لیےکلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام کےمطابق کارروائیاں جاری رکھیں گے، ملک سے بیرونی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشت گردی مہم جاری رہےگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا