ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

0
455

تہران/اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خطے کی تازہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق عباس عراقچی نے گفتگو کے دوران ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی قرار دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کسی بھی امریکی جارحیت کے خلاف پوری قوت سے کھڑا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکی حکام معاہدے کی پابندی نہیں کرتے تو یہ واشنگٹن کی جنگی پالیسیوں کا تسلسل ہوگا۔

عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے مزید فوجی کارروائی کی تو ایران اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے دفاع سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا اور ہر جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا