ملک بھر میں 13 سے 16 اگست تک گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان

0
141

اسلام آباد(طلوع نیوز)پنجاب کے بیشتر اضلاع سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر میجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔جب کہ صوبے میں 13 سے 16 اگست تک مون سون بارشوں کے امکانات ہیں۔سیالکوٹ ، نارروال ، شکر گڑھ، لاہور، منڈی بہاؤالدین ، گجرات میں تیز بارش کے امکانات ہیں۔جب کہ راولپنڈی، اٹک ، جہلم، مری اور گلیات میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے جبکہ شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا