ریاست مخالف ایجنڈے پر کام کرنے والوں کا ہتھیار ڈالنے تک شکار کیا جائے گا، آرمی چیف

0
139

راولپنڈی(طلوع نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن ایجنڈے کے تحت کام کرنے والے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو ریاست پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالنے تک شکار کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ کے قریب شیروانگی کے علاقے کا دورہ کیا۔

اس جگہ گزشتہ روز پاک فوج 6 بہادر جوان دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو موجودہ انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بعدازاں جنرل سید عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں سے بات چیت کی اور دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔آرمی چیف نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں اور پاکستان میں مکمل امن و استحکام کی بحالی تک ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن ایجنڈے کے تحت کام کرنے والے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو ریاست پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالنے تک ان کا شکار کیا جائے گا۔اس سے قبل جنوبی وزیرستان آمد پرکور کمانڈر پشاورنے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا