الیکشن کی سیکیورٹی ، پنجاب نے فوج کی خدمات طلب کرلیں

0
250

عام انتخابات میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے پاک فوج کی خدمات مانگ لیں۔سرکاری ذرائع نے ہم انویسٹگیشن ٹیم کو تصدیق کی ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے اس کیلئے وفاقی حکومت کو خط بھی لکھا جا رہا ہے، یہ فیصلہ کل وزیراعلی کی زیر صدارت ایک اہم سیکیورٹی اجلاس میں کیا گیا تھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے صوبے کو ڈھائی لاکھ فوجی جوانوں کی ضرورت ہے جو 51000 سے زائد پولنگ سٹیشن پر پنجاب پولیس اور دوسرے سیکیورٹی اہلکاروں کی الیکشن کے دن معاونت کرینگے۔ایک ذمہ دار افسر نے ہم انویسٹگیشن ٹیم کو بتایا ہے کہ ڈھائی لاکھ فوجی اہلکاروں کیلئے وفاق کو لکھ رہے ہیں، پنجاب حکومت کو پولنگ ڈے کیلئے ڈھائی لاکھ اہلکاروں کی اضافی نفری درکار تھی۔مجموعی طور پر 55 فیصد پولنگ سٹیشن حساس قرار دیے گیے ہیں، پنجاب میں 6ہزار 600پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں۔
پنجاب میں مجموعی طور 51821 پولنگ سٹیشن پر 1 لاکھ 25 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے، صوبے میں 15829 پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا