الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 جنوری تک کی جائے گی۔ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل 16 جنوری تک دائر کی جا سکے گی۔ایپلٹ ٹربیونل 19 جنوری تک اپیلیں نمٹائیں گے ،مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست 23 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔





