Saturday, December 21, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

ڈاکٹر نے ایک ہی سیشن میں 32 پروسیجرز کردیے، مریضہ پریشان، 50 ہزار ڈالر کا مطالبہ

اگر آپ کو دانتوں میں ایک روٹ کنال کروانا ہو تو اس کے پروسیجر کے بارے میں سوچ کر ہی آپ کو اس کی مشکلات کا اندازہ ہوجاتا ہے۔ تاہم کیسا ہو اگر آپ کو پتہ چلے کے آپ منہ میں ایک یا دو نہیں بلکہ 32 پروسیجرز کردیے گئے ہیں؟ ایسا ہی کچھ امریکا کے ایک دندان ساز نے کیا، مریضہ نے اسی ڈاکٹر سے 50 ہزار ڈالر کا مطالبہ کردیا۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک دندان ساز نے ایک ہی وقت میں اپنی مریضہ کے 32 پروسیجر کر ڈالے۔امریکی ریاست مینیسوٹا میں کیتھلین ولسن نامی خاتون اپنے دانتوں کا علاج کروانے کیلیے ڈاکٹر کیوین مولڈیرن کے پاس گئیں، انہیں 4 روٹ کنال، 8 ڈینٹل کران کے ساتھ ساتھ کم و بیش 20 فلنگز کروانی تھیں۔یہ سب کچھ سننے میں حیران کن لگ رہا ہے لیکن کیتھلین ولسن اس کی تصدیق کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق ڈاکٹر نے 5 گھنٹے طویل ایک ہی سیشن کے دوران ان کے تمام دانتوں کے مطلوبہ پروسیجرز کیے۔ ان تمام پروسیجرز کے بعد خاتون کا چہرہ بگڑ گیا جس کے باعث انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنی ان مشکلات کے پیش نظر انہوں نے ڈاکٹر سے 50 ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا۔