ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، قتل کیس میں مطلوب ملزم امارات سے گرفتار

0
250

ایف آئی اے انٹر پول کی کارروائی کے دوران قتل کیس میں مطلوب ملزم کو متحدہ عرب امارات(یو اے ای)سے گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق اشتہاری ملزم کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے ایف آئی اے کے ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت گوجرانوالا میں مقدمہ درج تھا۔ ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا