آرٹیکل 62 اور 63 پر عمل ہو تو سیاست کرپشن سے پاک ہوسکتی ہے، سراج الحق

0
269

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی گھٹن اور دھند کا موسم آئین کی بالادستی سے ہی نکھر سکتا ہے۔ لاہور سے جاری اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ آرٹیکل 62 اور 63 پر عمل ہو تو سیاست کرپشن سے پاک ہوسکتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاست اہلیت کی بجائے این آر او کی بنیاد پر چل رہی ہے۔ جمہوری ممالک میں کرپٹ افراد کو عوامی عہدوں پر برداشت نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمراں پارٹیوں نے سیاست میں گالم گلوچ کو پروان چڑھایا۔ عوام کے پاس ووٹ کے لئے جماعت اسلامی بہترین آپشن ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا