جاپانی ایئرلائن کے بوئنگ 737 طیارے میں کاک پٹ کی کھڑکی میں کریک پڑ گیا، طیارے کو واپس بحفاظت ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، طیارے میں سوار مسافر محفوظ رہے۔جاپانی میڈیا کے مطابق طیارے میں عملے کے 6 افراد سمیت تمام 59 مسافر خیریت سے ہیں، طیارہ جاپان کے تویاما شہر سے ہوکائیڈو صوبے جا رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے امریکی ایئر لائنوں کے بوئنگ طیاروں میں بھی ہارڈویئر کی خرابیاں سامنے آئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتے الاسکا ایئرلائن کے بوئنگ طیارے کی دوران پرواز کھڑکی کے ساتھ دیوار ٹوٹ کر گر گئی تھی اور یونائیٹڈ ایئرلائن کے بوئنگ طیارے کے معائنے میں دروازے کے بولٹ ڈھیلے ملے تھے۔الاسکا ایئرلائن حادثے کے بعد امریکی ایئرلائن ریگولیٹر نے بیشتر Boeing 737 MAX 9 طیاروں کو گراؤنڈ کر کے معائنے کی ہدایت کی تھی۔