پیمرا سپریم کورٹ کے فیصلے پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنائے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی براہ راست تقاریر پر پابندی کا پیمرا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان کی درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پیمرا کے 20 اگست کے نوٹیفکیشن کو عدالت مین چیلنج کر رکھا تھا،
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کے وکیل مطمئن نہیں کرسکے کہ پیمرا آرڈیننس کی سیکشن27 کے تحت پابندی کیسے لگائی جاسکتی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کے وکیل نے کہا پیمرا نے بطور ریگولیٹر چینلز کو کہا ہے کہ وہ ڈیلے میکانزم کو یقینی بنائیں۔
فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ پیمرا سپریم کورٹ کے فیصلے پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور عمران خان کی تقریر پر پابندی ختم کرے۔






