شہدا کا تمسخر اڑانے والا پاکستان اور مسلح افواج کا دشمن ہے، رانا ثنا اللہ

0
438
رانا ثنا اللہ
رانا ثنا اللہ

ادارے اور عوام عمران خان کے غلام نہیں کہ وہ جو کہے گا، وہ مانا جائے گا، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا ٹویٹ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کا تمسخر اڑانے والا پاکستان اور مسلح افواج کا دشمن اور حاسد ہے، ادارے اور عوام عمران خان کے غلام نہیں کہ وہ جو کہے گا، وہ مانا جائے گا۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی اپنے شہدا پر فخر کرتا ہے اور ان کا تمسخر اڑانے والا افواج پاکستان اور شہدا کا ہی نہیں بلکہ پاکستان کا دشمن اور حاسد ہے۔ 

عمران نیازی آئین، افواج پاکستان کے وقار اور شہدا کی شان کو اپنی انا، فتنے اور فساد کی بھینٹ چڑھا رہا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ  ادارے اور عوام عمران خان کے غلام نہیں کہ وہ جو کہے گا، وہ مانا جائے گا۔ فتنہ فروش حسد کی آگ میں خود ہی جل کر بھسم ہو رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا