ویسٹ مڈلینڈ(-)ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں آباد خالصتان کے حامیوں کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔ برطانیہ کی انسداد دہشتگردی پولیس نے خالصتان کے حامیوں کو بھارت سے لاحق خطرات سے آگاہ کر دیا۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے خالصتان کے حامیوں کی جان کو درپیش خطرے کی وارننگ جاری کردی۔ پولیس نے اوتار سنگھ کھنڈا کی موت کی مزید تحقیقات کے مطالبے کے بعد وارننگ جاری کی ہے۔ خالصتان تحریک کیلیے سرگرم اوتار سنگھ کھنڈا گزشتہ جون میں پراسرار طور پر انتقال کر گئے تھے۔ چند روز بعد سکھ فار جسٹس کے کینیڈا چیپٹر کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کر دیا گیا تھا۔ لواحقین کوشبہ ہے اوتار سنگھ کھنڈا کو بھی بھارت نے زہر دے کر ہلاک کیا ہے۔ پولیس کے مطابق جان کو درپیش خطرے کی وارننگ پولیس کے پاس خطرے کی نشاندہی کے ثبوت پر جاری کی جاتی ہے۔ دوسری جانب ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے ترجمان نے کہا کہ لوگوں کی جان کے خطرے کی معلومات ملنے پر ایکشن لیتے ہیں۔