گوادر بندرگاہ کیلئے قبل از وقت وارننگ سسٹم نصب

0
269

بیجنگ : چین نے گوادر بندرگاہ کو قبل از وقت وارننگ سسٹم کے لئے سازوسامان فراہم کیا ہے تاکہ تباہ کن سیلاب ، موسلا دھار بارشوں کے ساتھ ساتھ میٹرولوجیکل خطرات جیسے قدرتی آفات کے نقصان دہ اثرات کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن (سی ایم اے) کی جانب سے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کو فراہم کیے جانے والے آلات میں ایک موبائل ورٹیکل آبزرویشن سسٹم، ایک بیڈو نیویگیشن ساؤنڈنگ اسٹیشن اور تین آٹومیٹک ویدر اسٹیشنز (اے ڈبلیو ایس) کا قیام شامل ہے جس میں دو بیک اپ اوایس اور بڑی اسکرین شامل ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق گوادر پورٹ پر آلات کی تنصیب اور کام کرنے کے بعد اگلا فائدہ بلوچستان میں جیوانی اور تربت کو ہوگا۔سی ایم اے اور پی ایم ڈی کے درمیان تعاون بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت بڑے میٹرولوجیکل آفات کے ہنگامی انتظام کے لئے سی پیک کی صلاحیت کو بڑھانے کا ایک حصہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا