Saturday, November 16, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ، بھارت فائنل میں پہنچ گیا

سلہٹ (سپورٹس ڈیسک) ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ، بھارت ویمن ٹیم تھائی لینڈ کو پہلے سیمی فائنل میچ میں 74رنز سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی۔ بھارتی ویمن ٹیم نے پہلے کھیل کر مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ تھائی لینڈ کی ٹیم 149 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ شفالی ورما کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔جمعرات کو سلہٹ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں تھائی لینڈ ویمن ٹیم کی کپتان نارومول چائیوائی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارتی ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے، شفالی ورما نے 42 اور کپتان ہرمن پریت کورنے 36رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ جمائمہ روڈریگز 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہی، تھائی لینڈ ویمن کی طرف سے سورنارن ٹِپوچ نے 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا، بھارتی باؤلر ز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث تھائی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بناسکی
کپتان نارومول چائیوائی اور نطایا بوچاتھم نے بالترتیب 21، 21 رنز بنائے۔بھارتی کی طرف سے دپتی شرما نے تین جبکہ راجیشوری گائکواڑ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تھائی لینڈ ویمن کی 9 کھلاری ڈبل ڈیجٹ بھی عبور نہ کر سکیں۔ یوں بھارتی ویمن پہلے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کی خواتین ٹیم کو 74 رنز سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی۔شفالی ورما کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا