کراچی (نیوزڈیسک)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو پر حملہ جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد کو ختم کرنے کے لئے تھا، کار ساز حملے میں 150 کارکن شہید اور 450 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ۔
سانحہ کارساز کے موقع پر اپنے پیغام وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے اپنی ساری زندگی جمہوریت کو تقویت دینے میں گزاری،عظیم قائد نے پنڈی میں جان کا نذرانہ دے کر اس ملک میں جمہویت کا سورج طلوع کیا، شہید بینظیر بھٹو اور ان کے شہید ہونے والے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی کے جلوس پر 18 اکتوبر 2007 کو کارساز کے موقع پر دھما کے ہوئے تھے جن میں پیپلزپارٹی کے کارکن شہید و زخمی ہوئے تھے۔