دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سے وابستہ کئی اداروں کے کام میں شدید خلل پیدا ہوا ہے۔ پروازوں کی روانی اس لئے متاثر نہیں ہوئی کیونکہ انکا نظام الگ انداز سے چل رہا ہے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں آئی ٹی کی بندش ایک غلط اپ ڈیٹ کی وجہ سے ہوئی۔ ایک بیان میں پی ٹی اے نے کہا دنیا بھر میں آئی ٹی کی بندش نے مائیکروسافٹ مشینوں کو متاثر کیا ،پاکستان میں بھی مائیکرو سافٹ کے صارفین متاثر ہوئے۔
خرابی نے متاثرہ پی سی اور سرورز کو ریکوری بوٹ لوپ پر مجبور کیا،کراؤڈاسٹرائیک کی ویب سائٹ کےمطابق غلطی کی نشاندہی کرلی گئی، جسے ٹھیک کردیاگیا ہے۔
کلائنٹس سپورٹ پورٹل سےسافٹ ویئراپ ڈیٹ کریں تاکہ سروسزکو بحال کیا جا سکے ۔