پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار،ایک لاکھ 51 ہزار پوائنٹس عبور

0
185

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مثبت رجحان برقرار رہا۔ کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ ایک لاکھ 51 ہزار 49 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ خریداری میں نمایاں دلچسپی آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں دیکھی گئی۔ این بی پی، ایم ای بی ایل، حبکو، اے آر ایل، پی آر ایل اور بی او پی کے شیئر بھی مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 770 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا