کراچی میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے نیپئر تھانے کی حدود میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خالی پلاٹ سے 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کر لیے۔
پولیس کے مطابق جمال شاہ اسٹریٹ نزد کوثر پیٹرول پمپ کے عقب میں موجود خالی پلاٹ میں کھدائی کے دوران یہ دھماکا خیز مواد نکالا گیا۔ مخبر کی اطلاع پر حساس ادارے اور نیپئر پولیس نے کارروائی کی، جس میں برآمدہ سامان لیاری گینگ وار شفیع پٹھان گروپ سے تعلق رکھتا تھا۔
واقعے کی اطلاع بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دی گئی اور پولیس نے مارٹر گولے اور موٹر فولڈر برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔





