کوالالمپور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا میں پرتپاک استقبال پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملائیشین وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے ساتھ خوشگوار اور تعمیری بات چیت کے منتظر ہیں۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اپنے عزیز بھائی، ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کا سرکاری دورہ میرے لیے باعثِ مسرت ہے۔ وہ پرتپاک استقبال پر دل سے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ملائیشین وزیراعظم اور اُن کی ٹیم کے ساتھ خوشگوار اور تعمیری دو طرفہ بات چیت کے خواہاں ہیں اور پُر اعتماد ہیں کہ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات اِن شاء اللہ مزید مضبوط سے مضبوط تر ہوں گے۔






