لاہور ہائیکورٹ نے 20 سالہ ملزم آفتاب کی ضمانت منظور کرلی

0
423

لاہور ہائیکورٹ نے 50 سالہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کے مقدمے میں 20 سالہ ملزم آفتاب عرف سورج کی درخواست ضمانت منظور کر دی۔ جسٹس امجد رفیق نے ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، جس میں ملزم کے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے۔

وکیل کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے دانستہ طور پر ملزم کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا اور معمولی گلی کی لڑائی کو زیادتی کی کوشش کے رنگ میں پیش کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی ملی بھگت سے زیادتی کے قانون کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور قانونی شعور یہ قبول نہیں کرتا کہ ایک نوجوان گھر میں گھس کر 50 سالہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کرے گا۔

وکیل نے مزید کہا کہ متاثرہ خاتون نے مقدمے کے نامزد دوسرے ملزم کے حق میں بیان دے کر پیسے لیے، اور اس بیان کو مرکزی ملزم کی ضمانت منظور کرنے کے لیے کافی سمجھا گیا۔ سپریم کورٹ کے اصول کے مطابق شک کا فائدہ ضمانت کی سطح پر بھی زیر غور لایا جا سکتا ہے۔

پراسکیوشن اور مدعیہ کی طرف سے ضمانت کی مخالفت کی گئی، تاہم عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد 1 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض آفتاب کی ضمانت منظور کر لی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا