ستائیسویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے دونوں ایوانوں سے منظور کروانے کا امکان

0
407

حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے فریم ورک کی تیاری مکمل کر لی ہے، اور اس ترمیم کو پارلیمنٹ سے منظوری کے لیے اگلے ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق، حکومت نے اس آئینی ترمیم کے فریم ورک کو پہلے سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سینیٹ سے منظوری حاصل کرنے کے بعد اسے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

وزارتِ قانون اور وزارتِ پارلیمانی امور نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو آگاہ کر دیا ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ ہفتے تک یہ ترمیم دونوں ایوانوں سے منظور کرالی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین شامل ہوں گے، اور تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین و قیادت کو نمائندگی دی جائے گی۔

آئینی ترمیم کا مجوزہ ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا، اور کمیٹی سے منظوری حاصل ہونے کے بعد ترمیم کو پارلیمنٹ سے منظور کروایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا