علیمہ خان کی پنجاب میں جائیدادوں کی تفصیل عدالت میں پیش

0
301

راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں علیمہ خان کی پنجاب میں جائیدادوں سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت کی۔ ملزمہ علیمہ خان آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں، جس پر دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق علیمہ خان بھکر میں 51 کنال 16 مرلے، لاہور کے موضع میاں میر میں 1 کنال 4 مرلے، موضع نورپور میں 1 کنال 1 مرلہ اراضی کی مالک ہیں۔
موضع سلطان رائے ونڈ میں ان کے نام 64 کنال 14 مرلے، ضلع میانوالی میں 217 کنال 5 مرلے اور شیخوپورہ میں 4 کنال 13 مرلے زمین ہے۔
چار اضلاع میں مجموعی طور پر علیمہ خان 338 کنال اراضی کی مالک ہیں۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ جائیداد کی تفصیلات اشتہاری قرار دینے سے پہلے منگوائی گئیں، اور اگر ملزمہ مسلسل غیر حاضر رہی تو قانون کے مطابق جائیداد سیز یا اٹیچ کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ علیمہ خان کے 15 بینک اکاؤنٹس پہلے ہی منجمد ہیں۔

عدالت نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور آئی جی اسلام آباد کو تعمیل یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

سماعت میں سپرداری پر گاڑی لینے والا ایک ضامن پیش ہوا جبکہ دو غیر حاضر رہے۔ استغاثہ کے گواہ عدالت میں موجود تھے، لیکن ملزمہ اور صفائی کے وکلاء کی عدم حاضری کے باعث شہادت ریکارڈ نہ ہو سکی۔

عدالت نے سماعت 20 نومبر، جمعرات تک ملتوی کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا